the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ریاستی سطح کے ممبر مولانا محمد ابوطالب رحمانی نے اسلام میں خواتین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا اسلام میں عظیم مقام ہے اور انہوں نے عورتوں کی عظمت کو مختلف مثالوں کے ذریعہ پیش کیا ۔یہ بات انہوں نے تحفظ شریعت واصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آسنسول کی شیخ عائشہ نے قرآن فہمی اور قانون شریعت کے تعلق سے بیداری کی باتیں کیں۔ محترمہ عظمی عالم صاحبہ(کولکاتا) ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مسلم پرسنل لا کی جانب سے جاری کردہ ایک ہیلپ لائن نمبر بتایا اور ای میل ایڈریس بھی لکھوایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسئلہ کو لے کر کورٹ جانے کے بجائے خاندان کے درمیان ہی پہلے اپنی باتیں رکھیں پھر دارالقضاء سے رجوع کریں۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر اسماء زہرا نے کہا کہ شریعت اسلامی ہمارے لئے اللہ کی نعمت ہے اور اس میں ہمارے تمام



مسائل کا حل ہے۔ اس وقت میڈیا طلاق سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، طلاق نہ مسلم سماج کا مسئلہ ہے نہ ہی ملک ہندوستان کا مسئلہ ہے، طلاق کا تناسب مسلمانوں میں سب سے کم ہے، انہوں نے خواتین سے گذارش کی کہ تحفظ شریعت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور اصلاح معاشرہ کی کوششوں کو تیز کریں۔ سادہ نکاح، اسلامی فکر نکاح ہے، اسراف، فضول خرچی، بے جا رسومات سے پرہیز کیا جائے۔

ڈاکٹر نیلم غزالہ صاحبہ نے اپنی تقریر میں نکاح نامہ کے رہنما اصول برائے شوہر و بیوی پڑھ کر سنائے جسے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے شائع کیا ہے اور کہا کہ نکاح حضورؐ کی سنت ہے اسے آسان بنایا جائے۔پھر افنان خانم اور عارض خان نے نکاح کی دعاکو ترنم سے پڑھ کر سنایا۔ آخر میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی چیئراور اس کانفرنس کی کنوینر محترمہ تبسم آرا نے اظہار تشکر کیا اور سبھی مہمانان اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عورتوں سے دین کی باتوں پر چلنے کی اپیل کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.